E-Islamic Shop

Abstimmen 4.6 (Durchschnitt von 85 Meinungen)

To help the people get their required and desired Islamic books, hijab and other Islamic accessories and Madina imported dates at their door step.

E-Islamic Shop


العلم گروپ آف کمپنیز کا قیام 2005ء میں عمل میں لایا گیا جو کہ 6 کمپنیوں پر مشتمل ایک گروپ ہے
جس کی اصل مقصد اسلامی ضروریات کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جو اشیاء درکار ہوتی ہیں ان کی فراہمی میں حتی الوسع معاونت اور آسانی پیدا کرنا ہے تاکہ اسلامی طرز زندگی اختیار کرنے اور تہذیب اسلامی کے فروغ کی راہ ہموار کی جا سکے۔
علم چونکہ اسلام کا سب سے بڑا اثاثہ ہے لہٰذا ادارے کانام ‘‘العلم گروپ آف کمپنیز’’ تجویز کیا گیا جس کے تحت ضروریات کی نوعیت کے حوالے سے مختلف کمپنیوں کا قیام عمل میں لا یا گیا جن کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
• العلم اکیڈمی:۔ اس ادارے کا نصب العین ‘‘پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ ترویج اسلام کے لیےکوشاں ادارہ’’ ہے جو کہ اس ادارے کے مقاصد کو عیاں کرتا ہے۔
• العلم بک سیریز:۔ خیبر پختونخواہ کی تمام یونیورسٹیز اور بورڈز کے جدید نصاب پر مبنی گائیڈ بُکس جو طلباء کی تعلیمی ضروریات کو نہ صرف پورا کرتی ہیں بلکہ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں نہایت مفید ہیں۔
• العلم پبلشنگ سروسز:۔ پرنٹ میڈیا سے متعلقہ جملہ اصناف جس میں کتب، بروشر، سٹیمپ، کیش میمو، لیٹر پیڈ، وزیٹنگ کارڈز، کیلنڈر، پین، سٹیکر، پوسٹر اور فلیکس وغیرہ کی معیاری طباعت و تیاری۔
• العلم اثمار فوڈز:۔ اسلامک فوڈ آئٹمز(اسلامی خوراکی اشیاء) جس میں خالص شہد، آب زم زم مدینہ منورہ کی مشہور کھجوریں عجوہ، عنبر، مبروم، خضری، صفری، سکری، سگئی اور مجدول کے علاوہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے عجوہ کھجور کا پیسٹ اور اسکی گٹھلی کا پاؤڈر العلم اثمار فوڈز کے دائرے میں آتی ہیں۔
• العلم اسلامک وئیر اینڈ اکسسریز:۔ اسلامی تہذیب کے موافق لباس اور پہناوے خصوصاً خواتین اسلام کے لیے حجاب ، سکارف، گاؤن، حج سکارف، دستانے و جرابیں نیز احرام برائے زنانہ و مردانہ کفن و دیگر ضروریات اور ایکسیسریز اس کے علاوہ پرفیومز و عطریات ،ٹوپی، تسبیح، رومال ، کنگھی، رِبن، لاسٹک وغیرہ العلم اسلامک وئیر کے دائرہ کار میں شامل ہے۔
• العلم اسلامک شاپ/ای اسلامک شاپ:۔ العلم /ای اسلامک شاپ www.eislamicshop.com کے ذریعہ دینی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی جس میں درج بالا 6 کمپنیوں کی پروڈکٹس جیسے کتب و لٹریچر، اسلامک گارمنٹس ،الاثمار فوڈز،اسلامک ایکسیسریز وغیرہ صارفین کے دہلیز پر فراہمی بذریعہ پاکستان پوسٹ (وی پی )۔



    Religious Bookstore, Food & Beverage

   091 2580325/ 03409121798/ 03169753844

   www.eislamicshop.com

      Facebook

      Peshawar, Pakistan

Hinterlassen sie einen kommentar




"Finden Sie Ihr Restaurant mit einem Klick"